چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ،آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں زخمی افراد کا بہترعلاج معالجہ یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا بارش کے دوران شہری سفرسے گریز کریں، این ڈی ایم اے کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے رتن پور، پنچ پیر، چانگوالی، پسرور اور منڈیالہ گاں میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی