i پاکستان

بلاول بھٹو کی نیویارک میں ملالہ سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیالتازترین

September 20, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے خصوصی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں اپنی اور ملالہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملالہ سے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات کی۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ملاقات میں سیلاب سے آب و ہوا کی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول تباہ ہونے کے ساتھ ، آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بھی بات کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی