i پاکستان

بلاول بھٹو کا ڈاکوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوستازترین

August 23, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں ڈاکوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کی شہادت کے ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہید اہلکار قوم کے بہادر سپوت تھے، ان کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے، زخمی اہلکاروں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے، پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کی ادائیگیِ فرض کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی