i پاکستان

بھکر، کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق،ڈرائیور فرارتازترین

October 08, 2025

بھکر میں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد آصف عمر 35 سال ، محمد علی عمر 25 سال ، محمد اسامہ 25 سال ، اور محمد اصغر عمر 41 سال کے طورپر ہوئی ہے، چاروں افراد چمنی محلہ بھکر کے رہائشی تھے۔اطلاعات کے مطابق یہ افراد لاہور سے ایک مریض کا طبی معائنہ کروا کر واپس بھکر آ رہے تھے کہ راستے میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جاں بحق افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی