بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے بجلی سے چلنے والی مشینری کی خریداری میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ایئر کولر' اے سی' استری' جوسر' اوون' ڈرائیر مشین اور اسی طرح دیگر اشیاء جو بجلی سے چلتی ہیں ان کی مانگ میں 40سی45فیصد کمی دیکھی گئی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے لوگ یہ اشیاء خریدنے سے اجتناب کررہے ہیں جس سے الیکٹرانک اشیاء کا کاروبار کرنیوالے افراد مشکلات کا شکار ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مجبوراً دوکانوں کو تالے لگادینگے دوسری طرف فوٹو اسٹیٹ مشینوں' درزیوں نے بھی اپنے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے اور اکثر درزیوں نے ہاتھ سے سلائی کرنیوالے مشینوں کو ترجیح دینا شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی