i پاکستان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کردیتازترین

August 17, 2024

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے معمولی کمی کا امکان ہے۔ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں دائر کی گئی۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے، جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جو 2 ماہ کے لیے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی