i پاکستان

بجلی چوری برداشت نہیں، پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے،اویس لغاریتازترین

August 26, 2024

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری برداشت نہیں، بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے،جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے، بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے ، پاور سیکٹر کو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے، ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہر صارف تک پہنچایا جائے گا۔ ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔ اویس لغاری نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سیہونے والا نقصان گزشتہ سال سیکم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنیکیلییاقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائیگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔ وفاقی وزیر توانانی نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی