سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ (کل)15 مئی بروز بدھ کو سماعت کرے گا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکوسک)کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی