i پاکستان

بجلی بلوں میں فیول پرائس، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس15 مئی کو سماعت کیلئے مقررتازترین

May 10, 2024

سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکوسک)کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی