i پاکستان

بجلی بلوں کی اقساط بند ، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہتازترین

November 05, 2024

مہنگی بجلی کے ستائے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ، فیسکو نے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی ، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا ہے اس وجہ سے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر جرمانے بھی ڈبل کردئیے گئے ہیں ، بجلی بلوں سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی