i پاکستان

بجٹ سے قبل صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی 3.33 روپے مہنگی کردی گئیتازترین

June 06, 2024

بجٹ سے قبل شہریوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون کے بلز میں کی جائیں گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی بلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے بے بس صارفین کو تاخیر سے ادائیگی کرنے پر 14 فیصد سود ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نیپرا نے کنزیومر سروس مینول (سی ایم ایس) میں ایک ترمیم کرکے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کا مطالبہ پاور ڈویژن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز ) نے کیا تھا، لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔نیپرا نے نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ نیپرا نے کہا کہ اگر کوئی صارف رواں ماہ کے بل کی قسط کی درخواست کرتا ہے تو مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرنے پر کوئی سود یا تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔تاہم باقی اقساط پر 14 فیصد شرح سود سالانہ ادا کرنا ہوگا، اور قسطوں کی سہولت کی اجازت مالی سال میں صرف ایک بار ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی