i پاکستان

بیرون ممالک گداگری میں ملوث پاے جانیوالے کے خلاف کارروائی کی جائے گی،احسان الحق باجوہتازترین

September 04, 2024

رہنما مسلم لیگ(ن)احسان الحق باجوہ نے خلیجی ممالک میں گداگری کی سرگرمیوں سے متعلق توجہ دلا ونوٹس پر کہا ہے کہ اگر کوئی خلیجی ممالک میں گداگری کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی،بیورو آف امیگریشن نے ایک مہم شروع کی ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے کریک ڈاون کررہا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں خلیجی ممالک میں گداگری کی سرگرمیوں سے متعلق توجہ دلا ونوٹس پیش کیا گیا، توجہ دلا نوٹس رکن اسمبلی اسلم گھمن نے پیش کیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن)احسان الحق باجوہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکام اور اداروں سے رابطہ کیا لیکن ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا، اگر کوئی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ہماری وزارت کا کام لوگوں کو روزگار کے سلسلے میں باہر بھجوانا ہے، جو لوگ زائرین کے طور پر جاتے ہیں یا اسٹوڈنٹ ویزہ پر جاتے ہیں شاید ان میں سے کوئی لوگ ہوں، بھیک مانگنے کی روک تھام کے لیے بیورو آف امیگریشن نے ایک مہم شروع کی ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے کریک ڈاون کررہا ہے۔ بعد ازاں عطا تارڑ نے پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا، بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی