بیرون ملک جاکر روزی کمانے اور زندگی بنانے کے خواہش مند کراچی کے نوجوان مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 8 میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے رقم لی، عید کے بعد کمپنی کیدفتر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔ متاثرہ افراد کے مطابق کمپنی کا مالک 2 کروڑ روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا۔ 80 سے زائد متاثرہ نوجوانوں نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی