i پاکستان

بیرون ملک بیٹھ کر ایک ٹولہ پی ٹی آئی کے نام پر فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف شر انگیز مواد اور تقریریں نشر کر رہا ہے،شیرافضل مروتتازترین

September 05, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر ایک ٹولہ تحریک انصاف کے نام پر فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف شر انگیز مواد اور تقریریں نشر کر رہا ہے،حکومت پاکستان انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرے،آٹھ ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر جلسے میں سات سے آٹھ لاکھ لوگ شرکت کریں گے، اگر ہمیں روکا گیا یا جلسہ منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی تو پلان بی، سی اور ڈی کا استعمال ہوگا۔طرف لانگ مارچ کریں گے۔عمران خان کو جلد رہا کرائیں گے۔آئینی اور احتجاج کا دونوں راستے اختیار کر سکتے ہیں۔آٹھ ستمبر کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا،جلسے کو میں لیڈ کروں گا جبکہ دوسرے جلسے کو خیبر پختون خو اکے وزیراعلی امین پور گنڈا لیڈ کریں گے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو پورے ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا۔کوئی ذی شعور ادمی یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں بنگلہ دیش کی طرح حالات خراب ہوں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اگر گرفتار کیا گیا تو پورے ملک کے خلاف خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جلسے کو علی امین گنڈاپور اور میں خود ہائی کمال کی اجازت کے بعد لیڈ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کو گرفتار کرے جو بیرون ملک بیٹھ کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ملک بھر میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے کہا دیا ہے کہ میری جان چلی جائے تب بھی جلسہ منسوخ نہیں ہوگا ۔پورے ملک کے لوگ جلسے میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگ کنٹینروں کو ہٹانا جانتے ہیں۔ہم سی پلان کے تحت آگے بڑھیں گے اور اگر کہیں رکاوٹیں کھڑی کر نے کی کوشش کی گئی تو ہم ان رکاوٹوں کو دور کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج میں پھر کہتا ہوں کہ سنگجانی کے جلسے میں پانچ سے چھ لاکھ سے زائد افراد کا مجمع ہوگا ۔جلسہ آ ٹھ ستمبر کو دن دو بجے شروع ہوگا۔ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تو اڈیالہ کی طرف لانگ مارچ ہوگا اور عمران خان کو جیل سے رہا کروانے کے بعد پھر دوبارہ جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا ایک منظم سازش ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی