موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کار سے 3 خواتین سمیت 4 افراد لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کار لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 55 سالہ رومی ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی بتائی گئی ، کار سوار فیملی کے 4 افراد کی موت کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ، لاشوں کو ٹی ایچ کیو پسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی