لاہور ہائی کورٹ میں بیوروکریٹس اور ملٹری افسران کو بجٹ میں ٹیکس سے استثنی دینے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔ درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہری نے اپیل میں موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری افسران کو بڑا ریلیف دیا ہے، بیورو کریٹس اور ملٹری افسر کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔ شیری نے استدعا کی کہ عدالت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد سے روکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی