i پاکستان

بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر، ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو تبدیل کرنے کا حکمتازترین

June 12, 2024

اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی