i پاکستان

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام،فراڈکے الزام میں2 سالہ بچے پرمقدمہ، پولیس نے مفرور قرار دیدیاتازترین

February 06, 2023

کراچی پولیس نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کے الزام میں 2 سالہ بچے پر مقدمہ درج کرلیا اور اسے مفرور بھی قرار دے دیا۔ بچے کا والد بیٹے کی ضمانت کرانیکے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت پہنچ گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بچے کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، بچے پر جعلی فنگرپرنٹ کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے پیسوں کے لیے شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کردیا ہے، بچے کی ضمانت کرنے آئے ہیں،آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی