i پاکستان

بینظیر قتل کیس، بری ملزم کی گمشدگی پر سی پی او کی رپورٹ مسترد،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتویتازترین

September 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی سی پی او راولپنڈی کی رپورٹ مسترد کر دی۔ جسٹس مرزا وقاص رف اور جسٹس چودہری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے کہا کہ پہلے تمام ملزمان فریقین کی حاضری مکمل کریں گے پھر آگے کارروائی ہوگی، سابق صدر ملزم جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 30 اگست 2017 کو 5 پولیس افسران کو سزائیں سنائیں جبکہ افسران سعود عزیز اور ایس پی خرم کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، بینچ نے بری ملزم رفاقت کو رہائی کے ساتھ لاپتا کرنے کی مفصل رپورٹ طلب کرلی۔ سی پی او راولپنڈی کی لاعلمی پر بینچ نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی