پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری افراء شہزاد ی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پندرہویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے 27 دسمبر پوری دنیا میں منائی جائے گی پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان نے پاکستان کی سلامتی ناقابل تسخیر دفاع جمہوریت کے استحکام آئین قانون کی بالادستی مظبوط وفاق مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی عوامی شراکت اقتدار دہشت گردی انتہا پسندی لاقانونیت کیلئے اپنی چار نسلوں کو قربان کیا پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت اور قیادت کس طرح شہید قیادت اور انکی نظریاتی تحریک کے ساتھ موازنہ کر سکتی ہے پیپلز پارٹی قومی وقار ملکی مفادات عوامی حاکمیت کے لئے قیادت سمیت بے شمار نظریاتی جانثاروں کی قربانیاں پیش کیں ہیںافراء شہزادی نے مزید کہا ہماری جدوجھد کا مقصد چہروں کے بجائے فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے پاکستان کے عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران کامیابیاں حاصل کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو ملک کو سیاسی معاشی بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے قائد عوام شہید ذوالفقار علی دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا عوام دوست فلسفہ سیاست پیپلزپارٹی کی ابدی منزل کا حصول ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی