i پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وظیفے میں کمی ،خواجہ سراوں کا مرغا بن کراحتجاجتازترین

December 17, 2022

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراوں نے مرغا بن کر احتجاج کیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراوں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کروایا، احتجاج کرنے والے خواجہ سراوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دی ہے، 7 ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سراوں میں صرف 15 کو وظیفے کے لیے اہل کیا گیا ہے، مظاہرین نے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواجہ سراوں کو رجسٹر کر کے رقم ادا کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی