ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اب بینکوں میں 5 لاکھ روہے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، اس سے پہلے ڈھائی لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹس کو تحفظ حاصل تھا۔ خیال رہے کہ اگر کوئی بینک دیوالیہ ہو جائے تو تمام کھاتے داروں کی جمع رقم کو تحفظ حاصل نہیں ہے، بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں 5 لاکھ روپے تک کے ڈپازٹس رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے، صرف 6 فیصد اکانٹ ہولڈرز کا بینک بیلنس 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 لاکھ روپے تک کے اکانٹ ہولڈرز کو ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے، ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی