i پاکستان

بحرین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیج دیتازترین

September 25, 2025

بحرین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کے تحت امداد بھیج دی۔بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف امدادی سامان لے کر پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں 392 خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں۔ برادر ملک کی جانب سے موصول امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں میں جلد شروع ہو جائے گا۔سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی اور یکجہتی کی روشن مثال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی