بھارت نے حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس کے موقع پر پاکستانیوں کو ویزے جاری کردیے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزے 82 پاکستانی زائرین کو جاری کئے گئے ہیں، ویزے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے، دہلی میں سالانہ عرس کا انعقاد 19 سے 25 اکتوبر ہے ، زائرین واہگہ بارڈر کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی