i پاکستان

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، خواجہ آصفتازترین

October 02, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا مسلسل حالت جنگ میں رہنے کا تجربہ ہی ملکی دفاع کی ضمانت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح اسرائیل امریکا اور مغربی دنیا کی حکومتوں کی شہ پر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور ایران کو نشانہ بنارہا ہے ویسے پاکستان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کوئی عجب نہیں اسرائیل اور بھارت کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کرتے مگر پاک فوج، ہمارے دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ یہ کرنے سے گریزاں ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جارحانہ عزائم نہ ہونے کے باوجود ہمارے میزائل پروگرام پر جس طرح سے اعتراض کیا جاتا ہے اس کا واحد مقصد وطن عزیز کو دفاعی صلاحیتوں سے محروم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی