وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارت نے اب اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو جنگ اسی کی سر زمین پر ہوگی۔ 27 فروری سرپرائز ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ بھارت اب کسی ایڈونچر کا نہ سوچے، 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فوج کے گھنانے عزائم خاک میں ملا دیے تھے، ہماری افواج میں لوگ تنخواہ کیلئے نہیں جاتے شہادت منزل و مقصود ہوتی ہے یہ دنیا ساری کو پتا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 72 گھنٹے کے اندر پاک شاہینوں نے جرات اور استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا اور انکے پائلٹس کو بھی عبرت کا مقام بنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی