i پاکستان

بارشیں اور سیلاب، ملک اموات کی تعداد 11 سو سے تجاوز کرگئیتازترین

August 30, 2022

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 11 سو سے تجاوز کرگئی ،ایک ہزار سے زائد زخمی، 10 لاکھ سے زائد مکانات تباہ،7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے سیلاب اور بارشوں کے نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 75افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 1136 ہوچکی ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 244،سندھ میں 402، پنجاب میں 168، کے پی کے میں 258، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جاں حق ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 634 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلاب سے 10لاکھ 51ہزار570 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثر، 18پلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سندھ میں 2ہزار328کلو میٹر شاہراہیں، بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں ، پنجاب میں 121کلومیٹر اورخیبر پختونخوا میں 6اعشاریہ کلومیٹر سٹرکیں متاثر ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے 7لاکھ 35ہزار 375مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی