موٹروے پولیس نے چھچھ انٹرچینج کے قریب بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ برآمد شدہ 153.6 کلو منشیات میں 117.6 کلو چرس اور 36 کلو افیون شامل۔ملزمان منشیات پشاور سے راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شک کی بنیاد پہ گاڑی کو چیک کیا گیا تھا ، منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات اور ملزمان اے این ایف اٹک کے حوالے۔ مزید قانونی کاروائی جاری۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی