بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں باپ کو سانپ سے ڈسوانے پر بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ درج کرائی گئی ایف آر کے متن کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازع پر باپ پر سانپ چھوڑ دیا، بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر گزشتہ روز سانپ سے ڈسوایا۔پولیس کے مطابق ملزم نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا، مقدمہ والد بشیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم فرار ہے تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی