i پاکستان

بہاولپور، 16 سالہ لڑکی کی لاش کیساتھ بے حرمتی کرنیوالا مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیاتازترین

January 15, 2026

بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش کے ساتھ مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے والا مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزم کالا جادو کرتا تھا، جو مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کی شام 16 سالہ لڑکی کی تدفین کی گئی تھی تاہم پیر کی صبح قبر سے لاش غائب تھی۔ لڑکی کی لاش کو مبینہ طور پر بے حرمتی کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں سے بھی تفتیش کی جبکہ لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا اسے قتل کیا گیا اس کی بھی تحقیقات کی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی