راو لپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ، اڈیالہ جیل اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردئیے گئے ۔دایگل اور گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔منگل کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے روز سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر سمیت 6 رہنماں کی فہرست گزشتہ روز ملاقات کے لیے بھجوائے گئی تھی ۔ادھر 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی