ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹائو ن میں درج 9 مئی کے مزید دو مقدمات سے بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹان کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔یاد رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیئے تھے۔ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں، عمران خان پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کئے جا سکے۔20 مئی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید فیصل جاوید ،علی نواز اعوان، قاسم سوری اور راجہ خرم نواز کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بری کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی