i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائیں گے، بابر اعوانتازترین

November 22, 2024

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائیں گے، ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ احتجاجی ریلی نکالے، ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہیں، سرکاری ملازم کہتے ہیں اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے، میں سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی نوکری کرو۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈکیتیاں ہو رہی ہیں دیگر جرائم ہو رہے لیکن وہاں ان کی توجہ نہیں ہے، ہم نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف اوربانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہمارا احتجاج ہے۔بابر اعوان کاکہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور تنظیموں کو کہنا چاہتا ہوں ہم اپنے حقوق کے لئے کسی کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے، اس وقت پاکستان میں لا اینڈ آرڈر اس حکومت کے قابو میں نہیں رہا، بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی