i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج، تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیتازترین

November 18, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔یاد رہے کہ نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں قید اپنے بھائی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی تاہم عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی