i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیعتازترین

May 08, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کی وجہ سے نہ ہو سکی۔ سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 16 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی