i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت میںایک روز کی توسیعتازترین

April 15, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میںایک روز کی توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی