قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جلد رہا ہوں گے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور خورشید شاہ خصوصی کمیٹی چیئرمین ارکان کی حفاظت کریں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔کیس سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ آج چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، آج یہاں آگیا، 4 شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیس ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی