بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اور وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کے بعد اسلام آباد پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد گھر بھیج دیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نتظار حسین پنجوتھہ کو اٹک سے حفاظتی تحویل میں لے کر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بازیابی ڈال کر ان کا 161 کا بیان ریکارڈ کرکے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ انتظار حسین پنجوتھہ اپنے بھائی ضیغم پںجھوتھہ کے ہمراہ پولیس اسٹیشن سے اپنے گھر چلے گئے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی