پمز کے ای ڈی ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں چیک اپ کے بعد اسپتال میں علاج کا مشورہ دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں چیک اپ کے بعد اسپتال میں علاج کا مشورہ دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال منتقل کیاگیا، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کا تجویزکردہ طریقہ کار کے مطابق علاج ہوا۔ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ علاج سے متعلق مریض کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا تھا، علاج سے قبل مریض سے رضامندی حاصل کی گئی۔ای ڈی پمز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا عمل تقریبا 20 منٹ میں مکمل ہوا، مریض کو ضروری ہدایات اور فالو اپ کے مشورے کے ساتھ ڈسچارج کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی