i پاکستان

بانی پی ٹی آئی جیل سے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب میں حصہ لیں گے،برطانوی اخبارتازترین

July 25, 2024

بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان 10 سال قید کی سزا کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی کے آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چانسلر کے انتخابات روایتی طریقہ کار کے بجائے آن لائن ہوں گے۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک عہدے پر فائز رہنے والے 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چانسلر کی نشت کے لیے سابق برطانوی وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی یونیورسٹی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ آکسفرڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو انتخابات میں لڑنے کا موقع ملے گا۔ عام طور پر سیاست دانوں کو ہی چانسلر شپ کی نشت دی جاتی ہے۔اس معاملے پر بانی پی ٹی آئیکے مشیر سید زلفی بخاری نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے کیونکہ عوامی مطالبہ ہے کہ انہیں الیکشن ضرور لڑنا چاہیے۔ جلد اس کا اعلان عوامی سطح پر کریں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان بطور طالب علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا حصہ رہ چکے ہیں جہاں 1972 میں انہوں نے کیبل کالج آکسفورڈ سے معاشیات اور سیاست کی تعلیم حاصل کی تھی۔ عمران خان 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی