i پاکستان

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں،خواجہ آصفتازترین

October 08, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پی ہائوس سے غائب ہو کر رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر اب زائل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے تک پی ٹی آئی والے جو گالیاں سوشل میڈیا پر حکومت کو پڑواتے تھے اب خود پی ٹی آئی کو پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن مایوس ہوچکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، کیونکہ وہ مستقبل میں علی امین کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی