i پاکستان

بانی پی ٹی آئی اسی ماہ احتجاج کی حتمی تاریخ دینگے، علی محمد خانتازترین

November 12, 2024

  پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان  اسی ماہ  احتجاج کی حتمی تاریخ دیں گے۔  علی امین گنڈاپور سر پر کفن باندھ کر آنے کی جو بات کر رہے ہیں اس کا مقصد صرف کمٹمنٹ دکھانا ہے۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریک میں صرف کوشش کی جاسکتی ہے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اب تک کے احتجاج سے متعلق کارکنوں کا گلہ، مایوسی اور توقع جائز ہے۔انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان اسی مہینے احتجاج کی حتمی تاریخ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی