i پاکستان

بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں مگر پی ٹی آئی کا طرز سیاست ٹھیک نہیں، ناصر شاہتازترین

November 25, 2024

سندھ کے صوبائی وزیرتوانائی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلا گھیرا کرتی ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلان میں بھی ایسا ہی ہوا۔سندھ کرافٹ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرتی ہے، پی ٹی آئی والے 9 مئی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا کیس لڑنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں۔ ان کی رہائی احتجاج سے نہیں عدالتوں سے ہوگی۔ناصر شاہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امن کے دھارے میں رہے، بانی پی ٹی آئی اگر غلطی مان لیں تو اس میں کیا حرج ہے۔صوبائی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے سے ان کا جرم تو ختم نہیں ہوگا لیکن ایک سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی