i پاکستان

بالاکوٹ حملے کے جواب میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، عمران خانتازترین

February 27, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیئے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جس کا ہوا باز گرفتار ہوا۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ" کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی