لک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی بڑھ گئی، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ۔گلیات کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی، لواری ٹنل میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف پڑ چکی، چترال میں 28 انچ اور استور کے کئی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، چلاس اور اپر دیر کے پہاڑوں پر بھی سفیدی چھا گئی۔بٹگرام میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تیسرے روز بھی برفباری جاری رہی، اڑنگ کیل چیئر لفٹ پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا، شدید برفباری کے باعث سیاحتی مقامات کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔مظفرآباد اور گردونواح میں بوندا باندی ہوئی، بلوچستان میں بھی سردی کی شدید لہر آگئی، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔لاہور میں آسمان پر بادلوں کا بسیرا رہا، یخ بستہ ہواں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات کے دوران شدید سردی پڑنے کی توقع ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش دیر بالائی میں 28 ملی میٹر اور دیر زیریں میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کاکول میں 25، بالاکوٹ میں 20، پاراچنار اور چراٹ میں 16، دروش اور تخت بائی میں 12 جبکہ باچا خان ایئرپورٹ پر 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔پنجاب میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 21 سے 10 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ساہیوال میں 8 اور دیگر شہروں میں ہلکی بارش ہوئی۔کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان میں سمنگلی اور کوئٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ برفباری کے حوالے سے مالم جبہ میں 14 انچ، کالام اور مری میں 4 انچ جبکہ زیارت میں 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت کے لحاظ سے لہہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں منفی 5 جبکہ گوپس اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم اور دھند کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصا سفر کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی