باکمال لوگ لاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ایئرلائن میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی ہوئی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق پی آئی اے کے انجینئزز کی عدم توجہی کے باعث ایئربس 320 اور 777 ساختہ طیارے کی سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں، اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی ہوئی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔پی آئی اے انجینئرنگ کے عملے کی کارکردگی کی وجہ سے جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، مسافر شکایت کر رہے ہیں کہ جہاز کی سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ان کی مرمت نہیں کی جا رہی۔ مسافروں کی جانب سے جہاز کے اندر شور شرابا بھی کیا گیا، جس پر جہاز کے عملے کے ساتھ مسافروں کی تلخ کلامی ہوئی، مسافر جہاز کی ٹوٹی سیٹیں اور پھٹی پوشش دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کمر درد کے مریضوں کو دوران سفر خاص طور سے تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے، طیاروں کی صورت حال کے باعث 6 گھنٹے کی فلائٹ نے مسافروں کو ذہنی اضطراب کا شکار کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی