ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنرننکانہ نے15نومبرکوضلع بھرمیں عام تعطیل کااعلان کیا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر را نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق بابا گورونانک کے555 ویں جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کااعلان کیاگیاباباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات آج 13سے16نومبرتک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی، تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتری شرکت کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی