ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیا اور ای سی او نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا شاندار استقبال کیا، مہمان وزیر خارجہ 2 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ سمیت اہم رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدے طے پانے کا بھی امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی