i پاکستان

اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹادی گئیتازترین

August 05, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مغوی پنجاب پولیس کے پاس نہیں ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اظہر مشوانی کو واٹس ایپ کال آئی ہے کہ مغوی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ہیں، چونکہ مغوی وفاقی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، لہذا ہم درخواست واپس لیتے ہیں۔ بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی