i پاکستان

اثاثہ جات کیس، الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلبتازترین

April 30, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن سوموٹو نوٹس طلبی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔وزیراعلی علی امین گنڈپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں، یہ اختیار ان کو نہیں ہے۔عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے طلبی کا نوٹس معطل کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی